القادر ٹرسٹ کیس ؛نیب نے عمران خان کی لیگل ٹیم کو طلبی کا نوٹس وصول کرا دیا

May 19, 2023 | 23:27:PM
القادر ٹرسٹ کیس ؛نیب نے عمران خان کی لیگل ٹیم کو طلبی کا نوٹس وصول کرا دیا
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لیگل ٹیم کو طلبی کا نوٹس وصول کرا دیا،عمران خان نے اپنے وکیل علی اعجاز بٹر کے ذریعے نیب نوٹس وصول کیا ۔
نیب نوٹس میں کہا گیاہے کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں عمران خان 23 مئی کو صبح تفتیش جوائن کرنے کیلئے نیب کے سامنے پیش ہوں،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم عمران خان سے تحقیقات کرے گی ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کو 18 مئی کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ڈاﺅن سائزنگ جاری ،ایک ہی دن میں چوتھی وکٹ گر گئی