پی ٹی آئی ایم این اے ملک جواد حسین کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

May 19, 2023 | 18:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی ایم این اے ملک جواد حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

 سابقہ ایم این اے ملک جواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی، اپنی سیاست کیلئے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کی، عمران خان کے کہنے پر استعفی دیا تھا۔

 ملک جواد حسین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، یہ ہمارا پاکستان ہے، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں جب ادارے مضبوط ہو پاکستان مضبوط ہوگا، علاقہ مشران اور علاقہ عوام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔