انتظامیہ نقل مافیہ کے سامنے بے بس، امتحانی وقت سے قبل اردو کا پرچہ آؤٹ

May 19, 2023 | 10:09:AM
انتظامیہ نقل مافیہ کے سامنے بے بس، امتحانی وقت سے قبل اردو کا پرچہ آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد) کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ انتظامیہ نقل مافیہ کے سامنے مکمل بے بس نظر آتی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے امتحانی پرچہ جات لیک یا آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے ہی نویں اور دسویں جماعت کا اردو کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا جس کا حل شدہ حصہ سوشل میڈیا پر دستیاب تھا۔

یہ بھی پڑھیے: نقل مافیا بے لگام، لاڑکانہ بورڈ میں نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آؤٹ

خیال رہے کہ اس سے قبل کیمسڑتی، بیالوجی اور فزکس کا پرچہ بھی اسی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔