نقل مافیا بے لگام، لاڑکانہ بورڈ میں نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آؤٹ

May 15, 2023 | 10:27:AM
نقل مافیا بے لگام، لاڑکانہ بورڈ میں نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام آج نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ لیا جانا تھا جو وقت سے پہلے ہی واٹس ایپ سے آؤٹ ہوگیا۔

نقل مافیا واٹس ایپ گروپ سےسوالات کے جوابات حل کرانے میں سرگرم ہے اور گزشتہ دنوں میں ایسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جبکہ انتظامیہ یا تعلیمی بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جارہے اور ایسے پرچے آؤٹ ہونا معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاڑکانہ،نقل مافیا سرگرم،میٹرک کے اردو کا پرچہ بھی واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ

اس صورتحال میں امتحانات کو لیکر ایسی سرگرمیاں طلباء کےمستقبل پر سوالیہ نشان ہیں۔