اب لائسنس بنوانا مزید آسان، حکومت نے جدید اور تیز تر نظام متعارف کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہریوں کیلئے خوشخبری، حکومت پنجاب نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے عمل کو آسان بنا کر آن روڈ ٹیسٹ کے ذریعے فوری ‘ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس’ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق اب شہریوں کو لائسنس کے لیے بار بار ٹیسٹنگ سینٹرز کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئے نظام کے تحت انٹرنیشنل لائسنس کے علاوہ تمام لائسنس ورچوئل کارڈ کی شکل میں جاری کیے جائیں گے۔
ٹریفک وارڈنز ‘One App’ کے ذریعے موقع پر ہی لائسنس جاری کرنے کے اہل ہوں گے۔ بائیک سوار صرف اپنا ڈیٹا سڑک پر فراہم کریں گے اور فیس کی ادائیگی کے فوراً بعد ورچوئل لائسنس دستیاب ہوگا۔
ڈاکٹر عطا الرحمن نے بتایا کہ مستقبل میں اس نظام کا دائرہ کار 16 سال کی عمر کے نوجوانوں تک بڑھایا جائے گا، جس سے کم عمر شہری بھی قانونی طور پر ڈرائیونگ کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،ماڑی انرجیز کا تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان
ورچوئل کارڈز کے نفاذ سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، اور شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ‘ون ایپ’ پر فوری رسائی ممکن ہو جائے گی، جس سے فزیکل کارڈ رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
صوبے بھر میں نئے لائسنسنگ سسٹم کے نفاذ کے لیے آئی جی پنجاب کو سمری بھیج دی گئی ہے۔