فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 ،اردن فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

Mar 19, 2024 | 23:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے اردن فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔

اردن ٹیم مسقط سے اسلام آباد پہنچی ، اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست (Maen Khreasat )نے ٹیم کا استقبال کیا ،اس موقع پر سفارت خانہ کے دیگر اراکین اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے،اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان سرزمین پر کھیلے گی ، اس سے قبل اردن ٹیم نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ،اردن ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا ،پاکستان اور اردن کا ہوم مقابلہ 21 مارچ کو شیڈول ہے ،میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی بارش کیساتھ ساتھ برفباری کی پیشگوئی