محکمہ موسمیات کی بارش کیساتھ ساتھ برفباری کی پیشگوئی

Mar 19, 2024 | 20:42:PM
محکمہ موسمیات کی بارش کیساتھ ساتھ برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) رمضان المبارک  کا پہلا عشرہ اختتام کی جانب گامزن ہے ، اس دوران موسم نا تو زیادہ گرم اور نہ ہی زیادہ ٹھنڈا رہا لیکن محکمہ موسمیات نے اب موسم  میں  مزید بہتری کی  نوید سنا دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا،اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شام اور رات میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے  کا امکان ہے اس کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔