روہڑی، کتوں کی مدد سے  گاؤں والوں نے چیتا مار ڈالا

Mar 19, 2021 | 12:54:PM
روہڑی، کتوں کی مدد سے  گاؤں والوں نے چیتا مار ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سکھر میں روہڑی کے قریب گاؤں میں ایک چیتے کو لوگوں نےکتوں کی مدد سے تعاقب  کر کے مار دیا، جبکہ ایک چیتا بھاگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے گاؤں میں کئی روز سے اہل علاقہ کیلئے دہشت کی علامت بنا چیتا علاقے کے کئی مویشی مار چکا تھا،اہل علاقہ نے چیتے کو بہت بار مارنے کی کوشش بھی کی تھی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چیتوں کے حملے سے ان کے قیمتی مویشی مرگئے ہیں، کئی بار محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

 گزشتہ روز چیتا شکار کے لیے نکلا تو لوگوں نے کتوں کی مدد سے تعاقب کرکے اسے مار ڈالا جبکہ دوسرا چیتا بھاگ گیا۔اہل علاقہ کے مطابق ایک چیتےکے مارے جانے اور دوسرے کے فرار ہونے کی اطلاع کے بعد بھی وائلڈ لائف کا عملہ نہیں پہنچا ہے۔