مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Jun 19, 2026 | 11:38:AM
 مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بجٹ میں ریلیف کے باوجود جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ہول سیل ریٹ 12400 روپے من تک پہنچ گیا۔

راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں مرغی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، وفاقی اور صوبائی بجٹ میں پولٹری مصنوعات پر کسی بھی قسم کا اضافی ٹیکس عائد نہ کیے جانے کے باوجود مرغی کی قیمتیں تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی منڈی میں ہول سیل ریٹ 12,400 روپے فی من کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ بجٹ آنے سے قبل مرغی کا ریٹ 11,200 روپے فی من تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب ، دبئی جانے  والے مسافر دھر لیے گئے!

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم مالکان پر مشتمل ایسوسی ایشن نے گزشتہ چند روز سے قیمتوں میں اضافے کے لیے لابنگ شروع کر رکھی تھی، جس کا اثر اب مارکیٹ پر واضح نظر آ رہا ہے۔

منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں بھی شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ کچھ روز قبل تک اوپن مارکیٹ میں 265 روپے فی کلو فروخت ہونے والی مرغی اب چھلانگ لگا کر 340 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔