اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

Jun 19, 2026 | 10:56:AM
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان) اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملک کے مختلف شہروں اور ایئرپورٹس پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر 7 مختلف کارروائیوں میں 42.77 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت 1 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

کارروائیوں کے دوران اہم ایئرپورٹس اور کارگو شیڈز کو ہدف بنایا گیا، جہاں منشیات کو مختلف طریقوں سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کارگو شیڈ میں سعودی عرب جانے والے پارسل سے بکرم شیٹ میں جذب 650 گرام آئس برآمد ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:معاہدے کا جادو چل گیا۔۔! ایرانی ریال کی قیمت آسمان چھونے لگی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر بھی بڑی کارروائیوں کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافروں کے بیگز سے کپڑوں میں چھپائی گئی مجموعی طور پر 19.66 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ ایک اور کارروائی میں 11.502 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

مزید برآں بعض ملزمان کے جسم کے اندر (کیپسولز کی صورت میں) منشیات اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی، جن میں ہیروئن اور آئس بھرے کیپسولز شامل تھے۔

ملتان ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 558 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ سیالکوٹ کے کارگو شیڈ سے اسپیکر میں چھپائی گئی 1.2 کلوگرام چرس بھی پکڑی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیاں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی روٹس کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کے خلاف نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔