ٹیکس نیٹ کیسےبڑھایا جائے؟سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) ٹیکس نیٹ کیسےبڑھایا جائے سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ایف بی آر کو اقدامات اٹھانے کیلئے اہم تجاویز دے دیں۔
سابق نگران وزیر گوہر اعجاز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آرموجودہ ٹیکس گذاروں پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہ ڈالے،اکاؤنٹس ہولڈرز کا ڈیٹا استعمال کرکے ٹیکس نیٹ بڑھائے اور نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کرے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف فراہم کیا جائے ،پاکستان میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 59 لاکھ ہے،ملک میں 17 کروڑ 70 لاکھ بینک اکاؤنٹس ہولڈرز موجود ہیں،بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کے پاس 32.7 ٹریلین کے ڈیپازٹس موجود ہیں۔
گوہر اعجازکا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھائے،ان فائلرز کے فنانشل پروفائلز کو دیکھا جا سکتا ہے،بینکس اکاؤنٹس ہولڈرز کی تمام معلومات جانتے ہیں،ایف بی آر نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشنز اور ڈیپازٹس کو دیکھ سکتا ہے،ٹیکس فائلرز اور بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی بار ٹول پلازوں کا نیلام عام،عبدالعلیم خان جائزہ لینے پہنچ گئے