پہلی بار ٹول پلازوں کا نیلام عام،عبدالعلیم خان جائزہ لینے پہنچ گئے

Jun 19, 2025 | 19:38:PM
پہلی بار ٹول پلازوں کا نیلام عام،عبدالعلیم خان جائزہ لینے پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کا نیلام عام کیا گیا، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے نیلام عام کے عمل کی نگرانی کی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیلامی کے عمل کے جائزہ کیلئے کنونشن سنٹر کا دورہ کیا۔   

   ترجمان این ایچ اے  کے مطابق کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ٹول پلازوں کا نیلام عام کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا،   نیلام عام کا تمام عمل انتہائی شفاف انداز میں منعقد کیا گیا،ملک بھرسے کثیر تعداد میں ٹول آپریٹرز نے نیلام عام کے عمل میں شمولیت کی۔    68ٹول پلازوں کی بولیاں این ایچ اے کو موصول ہوئیں۔    نیلام عام کا تمام عمل انتہائی شفاف انداز میں منعقد کیا گیا۔  میڈیا کے نمائندوں کو نیلامی کے عمل کے مشاہدہ کی دعوت دی گئی۔   ٹول آپریٹرز کی جانب سے نیلام عام کے انعقاد پر اظہار مسرت کیا گیا۔ فاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیلامی کے عمل کے جائزہ کیلئے کنونشن سنٹر کا دورہ کیا۔   

ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں ٹول آپریٹرزکی شرکت این ایچ اے پر اعتماد کا مظہرہے۔

یہ ببھی پڑھیں:’ایران اسرائیل کو جواب دے توہاتھ روک لیا جاتاہے، ایران کیساتھ کھڑے ہیں‘مولانا فضل الرحمان