غیرملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزوں پرعائدامریکی پابندی ختم

Jun 19, 2025 | 09:46:AM
غیرملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزوں پرعائدامریکی پابندی ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے غیر ملکیوں کیلئے سٹوڈنٹس ویزوں پر عائد پابندی اٹھا لی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہے کہ غیرملکی سٹوڈنٹس ویزہ کیلئے درخواست دے سکیں گے،طلبا کودرخواست کےساتھ ویزہ حکام کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا لازمی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں سفارت خانوں اورقونصل خانوں کونئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جوہری معاملہ:یورپ کل ایران سے مذاکرات کریگا

خیال رہےکہ امریکا نے گزشتہ ماہ غیرملکی سٹوڈنٹس کو ویزے دینے پر پابندی عائد کردی تھی،اس فیصلے کا مقصد امیگریشن کنٹرول سخت کرنا اورداخلی پالیسیوں کوترجیح دینا ہے،اس سے قبل بھی بعض ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ پرتعلیمی اداروں میں داخلے کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی‘‘