جوہری معاملہ:یورپ کل ایران سے  مذاکرات کریگا

Jun 19, 2025 | 08:53:AM
جوہری معاملہ:یورپ کل ایران سے  مذاکرات کریگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی وزرائے خارجہ جمعے کو ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ جرمنی، فرانس، برطانیہ کے وزرائے خارجہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ جنیوا میں مذاکرات کریں گے۔

ایرانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا۔

اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی جمعے کو طلب کرلیا گیا۔

اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی، جسے پاکستان، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔

ادھرایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے۔

 امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔