کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

Jun 19, 2023 | 16:27:PM
 کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) قومی کپتان بابر اعظم سمیت کرکٹر محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے، عمرہ کی ادائیگی کے بعد تینوں نے تصویر شیئر کر دی۔

فریضہ حج کی ادائیگی ہرعام مسلمان کی طرح اسٹار کرکٹرز کا بھی خواب ہوتا ہے۔ اس سعادت کے حصول کے لیے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور افتخار احمد نے عمرہ کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جس کی انہوں نے تصویر بھی شیئر کی جو خوب وائرل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کردیا

اس سال قومی کرکٹرز میں فخر زمان اور فہیم اشرف کے علاوہ لیجنڈری انضمام الحق عازمین حج میں شامل ہیں۔