پاکستان نے انڈر16 ایشین والی بال چیمپیئن شپ جیت لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین انڈر-16 والی بال چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل جیت لیا، تھائی لینڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپیئن ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔
میچ کے دوران پاکستان کو ابتدائی طور پر دو سیٹس کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے شاندار عزم اور ٹیم ورک کے ساتھ میچ کو پلٹ دیا اور بالآخر فتح حاصل کی
سیٹ اسکورز 25-22 ، 25-21 ، 28-30 ، 21-25 ، 10-15 رہے، پاکستان کی طرف سے جنید 28 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فیضان نے 22، طلحہٰ نے 9 اور محمد عرفان نے 8 پوائنٹ اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ سے ایم این اے چودھری نصیر احمد کی ملاقات