وزیراعلیٰ سے ایم این اے چودھری نصیر احمد کی ملاقات 

Jul 19, 2025 | 17:27:PM
وزیراعلیٰ سے ایم این اے چودھری نصیر احمد کی ملاقات 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی چودھری نصیر احمد عباس نے ملاقات کی جس کے دوران مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان بھی میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی, پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے انویسٹمنٹ کے بڑھتے رجحان سے آگاہ کیا گیا، ملک نور اعوان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات ،مسائل سے آگاہ کیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنماؤں نے عوام دوست منصوبوں پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا, اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دیہات میں بھی شہروں جیسی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کے12ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر و بحالی ہو چکی۔

انھوں نے کہا کہ دسمبر تک 18 ہزار کلومیٹر تک سڑکیں مکمل ہو جا ئیں گی، فیلڈ ہسپتال ،کلینک آن ویلز سے ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مون سون سیزن شروع ہونے پر بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ