پشاور میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)پشاور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں ترناب فارم ہاؤس کے قریب پیش آیا جس میں جاں بحق ہوئے افراد کا تعلق ارمڑ سے ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کو پرانی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا، قتل ہوئے افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ