بجلی ایک بار پھر سستی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک بارپھرسستی ہونےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی65پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرامیں جمع کرادی گئی،سی پی پی اے نےجون2025کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائرکی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپراکی جانب سےدرخواست پر 30جولائی کوسماعت کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا، کراچی کےسوا باقی ملک کے لیے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی50 پیسے سستی کی گئی،مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق رواں جولائی کےبلوں میں کیاجارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی