وزیر خزانہ کی امریکی تجارتی سیکریٹری سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاملات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی سیکریٹری سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیاگیا ہے۔
وزرات خزانہ کے مطابق دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے،پاکستان آئی ٹی ، منرلز اور زراعت کے شعبہ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات ایک مثبت نتیجے پر منتج ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ملاقات