نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔