نارووال: نالہ ڈیک اور نالہ اوج میں طغیانی, بڑے سیلابی ریلے کا دریائے راوی سے گزر

Jul 19, 2023 | 18:57:PM
نارووال: نالہ ڈیک اور نالہ اوج میں طغیانی, بڑے سیلابی ریلے کا دریائے راوی سے گزر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات) نارووال کے نالہ ڈیک اور نالہ اوج میں طغیانی جبکہ دریائے راوی میں 34640 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

نارووال کے نالہ ڈیک اور نال اوج میں طغیانی، نالہ ڈیک میں 30 ہزار کیوسک جبکہ نالہ اوج میں 42 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر گیا اور جسٹر کے مقام پر دریائے راوی میں 34640 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نعیم اختر  کی زیر نگرانی نارووال میں 10 مختلف جگہوں پر ریسکیو ٹیمیں میں موجود ہیں، نالہ ڈیک میں اچانک پانی آنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 15 لوگ پھنس گئے جن کو ریسکیو ٹیم نے باحفاظت نکال لیا ہے۔

ریسیکیو آپریشن کے دوران ٹوٹل 15 لوگوں کو ڈیک کے دوسرے کنارے سے بحفاظت منتقل کیا گیا جن میں سے11 مرد اور 04 عورتیں شامل ہیں۔