تونسہ بائی پاس۔۔ بس اورٹریلرمیں تصادم۔۔ 34افراد جاں بحق

Jul 19, 2021 | 10:27:AM
تونسہ بائی پاس۔۔ بس اورٹریلرمیں تصادم۔۔ 34افراد جاں بحق
کیپشن: حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ڈی جی خان کے علاقے تونسہ بائی پاس کےقریب بس اورٹریلرمیں تصادم کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بس سیالکوٹ سےراجن پورجارہی تھی کہ تونسہ بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں  اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا۔ بس میں 75 کے قریب مسافر سوار تھے، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  اور  وزیر داخلہ شیخ رشید ے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ عید کے لئے گھروں کو جانے والوں کے لئے بس حادثہ قیامت سے کم نہیں۔اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت میں اعلیٰ درجے پر فائز کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 30افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے