انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن میں مہنگا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر3 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر279.95 روپے سے کم ہوکر 279.92 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگاہوکر 281.18 روپے ، یورو 70 پیسے مہنگا ہوکر 329.04 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 31 پیسے مہنگاہوکر 379.04 روپے ،یو اے ای درہم 7 پیسے بڑھ کر 77.30 روپے ، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 75.45روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:یکم شعبان المعظم کب ہو گی؟رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا