شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Jan 19, 2026 | 13:16:PM
شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔
 چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔
ماہر فلکیات نے یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے،ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر فہیم کا کہنا ہے کہ 19 جنوری کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی
دوسری طرف اسپارکو نے بھی کہا ہے کہ یکم شعبان متوقع طور پر 21 جنوری 2026 کو ہوگی۔
 ترجمان اسپارکو نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا۔