دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی

12 امیر ترین افراد کے پاس چار ارب سے زائد انسانوںسے زیادہ دولت موجود ہے، آکسفیم کی رپورٹ

Jan 19, 2026 | 12:42:PM
 دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی فلاحی ادارے’’ آکسفیم‘‘ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 12 امیر ترین افراد کے پاس چار ارب سے زائد لوگوں سے زیادہ دولت موجود ہے۔ 
آکسفیم کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت 2025ء میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اوردنیا میں پہلی 12 ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد میںسرِفہرست ٹیسلا اورسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک ہیں۔
رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت میں 16.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 18.3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ضابطوں میں نرمی اور کارپوریٹ ٹیکس سے متعلق عالمی معاہدوں کو کمزور کرنا شامل ہے،ان اقدامات سے دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہےکہ بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری خطرناک سیاسی نتائج کو جنم دے رہی ہے کیونکہ دولت کے ذریعے سیاسی طاقت حاصل کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:قانونی پیٹرول پمپس کی شناخت کیلئے ”راہگزر“ موبائل ایپ متعارف
آکسفیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امیتابھ بیہر کا کہنا ہے کہ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فرق سیاسی آزادیوں کو کمزور اور عوامی حقوق کو نقصان پہنچا رہا ہے۔