جان ابراہم نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔۔سن کر حیران مت ہوں

Jan 19, 2022 | 20:01:PM
بالی ووڈ ،اداکار، جان ،ابراہم
کیپشن: بالی ووڈ اداکار جان ابراہم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور ہیرو جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم ’’ایک ولن ریٹرنز‘‘ کے لئے 21 کروڑ روپے کا معاوضہ لےلیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  اداکار جان ابراہم ان دنوں بالی ووڈ کی فلم ’ایک ولن ریٹرنز‘ میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس فلم میں بھاری معاوضہ طلب کیا  جو کہ بھارتی روپے میں 21 کروڑ اور پاکستانی روپے میں 42 کروڑ سے زائد  کی رقم بنتی ہے۔’’ایک ولن ریٹرنز‘‘ سال 2014 میں ریلیز ہوئی فلم’ ایک ولن‘ کا سیکوئل ہے۔اس فلم کو موہت سوری ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔فلم میں جان ابراہم، ارجن کپور، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کا18 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی کا اعلان