بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کا18 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی کا اعلان

Jan 19, 2022 | 19:43:PM
 اداکار ,دھنوش ,ہدایتکارہ, گلوکارہ ,ایشوریہ, رجنی کانت
کیپشن:  اداکار دھنوش اور ہدایتکارہ و گلوکارہ ایشوریہ رجنی کانت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سلیبریٹی جوڑے دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت نے 18 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق اداکار دھنوش اور ہدایتکارہ و گلوکارہ ایشوریہ رجنی کانت دونوں نیشنل ایوارڈ یافتہ ہیں ۔ اداکار دھنش اور ایشوریہ نےعلیحدگی کی تصدیق اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرکی ہے۔ایشوریہ بالی ووڈ کے معروف  اداکار رجنی کانت کی بڑی بیٹی ہیں۔ دھنش اور ایشوریہ کی شادی 2004میں ہوئی تھی۔ دونوں نے متعدد تامل فلموں اپنے فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں:  لتا منگیشکر کی حالت نازک۔۔ دعاؤں کی اپیل