ٹانک میں چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک شہری شہید، 7 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹانک میں چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک شہری شہید، 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ٹانک سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شاہراہ وزیر ستان پر واقع کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی چیک پوسٹ پر کیپ کاوئٹر ڈرون کا حملہ ہ۳وا ہے اس کے ساتھ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی۔
پولیس کے ڈی پی او نے بتایا کہ اس ڈرون حملے میں چیک پوسٹ پر معمول کا کام کر رہے 7 اہلکار زخمی ہوئے۔ اس حملے میں ایک عام شہری شہید ہوئے ہیں۔
پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں امن کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے ،وزیر اعظم شہبازشریف