اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے نکلنا "ووٹ کو عزت دو " بیانیہ کی جیت ہے ، احسن اقبال

Feb 19, 2023 | 19:32:PM
اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے نکلنا
کیپشن: احسن اقبال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے باہر نکلنا "ووٹ کو عزت دو " بیانیہ کی جیت ہے ، اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ،بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔
شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو بیانیہ زندہ ہے ، زندہ رہےگا ،عمران حکومت کو بعض ججوں اور جرنیلوں نے ہم پر مسلط کیا ،عمران حکومت،دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع دے کر گئی ،خوشی ہے علی وزیر کو رہائی ملی، یہ قانون کی جیت ہے ،ان کاکہناتھا کہ آئین پاکستان عوام کے حق حکمرانی کی نگہبانی کرتا ہے،بد قسمتی سے عدلیہ کے کچھ فیصلے عمران کی سیاست کے پیچھے کھڑے ہیں ۔
احسن اقبال نے کہاکہ پرویز الٰہی ٹیپ سے میچ فکسنگ کے بعد اب عدالتی کیس فکسنگ ہو رہی ہے ، پرویز الٰہی ٹیپ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ لگتا ہے عمران خان ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن چکا ہے ، بھارت اور پی ٹی آئی میڈیا سیل ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد مہم چلا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کیلئے بند، چھٹیوں کا اعلان
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان اپنی سیاست کو ختم ہوتا دیکھ کر حواس باختہ ہوچکا ہے، عمران خان اپنے کارکنان کو جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ، عمران خان کے مشکور ہیں کہ وہ اپنے کارکنان کو جیل ڈالنا چاہتے ہیں،دو صوبائی حکومتیں ختم کرنے پر عمران خان کے شکرگزار ہیں، سیاسی نالائقی پر عمران خان نوبل انعام کے حقدار ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عدلیہ اپنا کام کرے اور پارلیمنٹ اپنا کام کرے اسمیں ملک کی بھلائی ہے،اگر ادارہ نے آئین سے تجاوز کیا تو ملک کے لئے معاشی بحالی کا عمل مشکل سے مشکل ہو جائےگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی