اسلام آباد سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

Feb 19, 2023 | 19:03:PM
اسلام آباد سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں غیر معمولی گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا،اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
رپورٹ کے مطابق چترال ، دیر،سوات ، مالاکنڈ ، پشاور،بونیر، مردان ، کوہستان اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ،بعض مقامات پر ہلکی برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،خطہ پوٹھوہار، مری ، گلیات اورگردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہے گا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک ہفتے کیلئے بند، چھٹیوں کا اعلان