اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، آئی ٹی برآمدات سے آمدن اور زرمبادلہ بڑھانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت آئی ٹی برآمدات سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی ٹی برآمدات کے ذریعے آمدن اور زرمبادلہ بڑھانے پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے عالمی سطح پر آئی ٹی برآمدات بڑھانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آئی ٹی کو مستقبل کی صنعت قرار دینے اور
آئی ٹی اور متعلقہ شعبوں کو قومی معیشت کا کلیدی ستون بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے بھرپور کردار جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ہونیوالےاجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی، سیکریٹری خارجہ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:کرین پر چڑھنے والے محمد وقار کی مشیر وزیر اعلیٰ سے ملاقات،مریم نواز کا مداح مطمن ہوگیا