کرین پر چڑھنے والے محمد وقار کی مشیر وزیر اعلیٰ سے ملاقات،مریم نواز کا مداح مطمن ہوگیا

Dec 19, 2025 | 21:26:PM
 کرین پر چڑھنے والے محمد وقار کی مشیر وزیر اعلیٰ سے ملاقات،مریم نواز کا مداح مطمن ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی کرانے پر پنجاب اسمبلی ایم پی اے ہوسٹلز کی زیر تعمیر  عمارت پر لگی ایک بلند کرین پر چڑھنے والے محمد وقار نےوزیراعلیٰ کے ایڈوائزر ٹو پولیٹیکل افیئرز ذیشان ملک سے تفصیلی ملاقات  کی۔وقار کو مکمل طور پر تمام حوالے سے مطمئن کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے ایڈوائزر ٹو پولیٹیکل افیئرز ذیشان ملک کا کہنا ہے وقار کے کچھ گھریلو معاملات تھے جس پر ڈی سی اوکاڑہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، وقار کو مکمل طور پر تمام حوالے سے مطمئن کیا گیا، محمد وقار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فین ہیں۔

اس موقع پر محمد قار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین انداز میں کام کررہی ہیں ، میں اپنا گھر بھی بنانا چاہتا ہوں، امید ہے وزیر اعلیٰ اس میں میری مدد بھی کرے گی۔

واضح رہےکہ ایک نامعلوم شخص پنجاب اسمبلی ایم پی اے ہوسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر لگی کرین پر چڑھ گیا تھا،نامعلوم شخص کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ  کیا گیا تھا ، وزیراعلیٰ کے ایڈوائزر ٹو پولیٹیکل افیئرز ذیشان ملک سے گفتگو اور یقین دہانی پر وہ نامعلوم شخص کرین سے نیچے آیا تھا۔ جس نے بعد میں اپنا نام محمد وقار بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ لے کر نامعلوم شخص اونچی کرین پر چڑھ گیا