مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ لے کر نامعلوم شخص اونچی کرین پر چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد ّ+اسرار خان) نامعلوم شخص پنجاب اسمبلی ایم پی اے ہوسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر لگی کرین پر چڑھ گیا۔ مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی ایم پی اے ہوسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر لگی ایک بلند کرین پر ایک نامعلوم شخص چڑھ گیا، اور اس نے اترنے سے انکار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ کردیا۔نا معلوم شخص کا تعلق اوکاڑہ سے بتایا جا رہا ہے۔
اسمبلی سٹاف ، سکیورٹی حکام اور ریسکیو اہلکاران پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کے گرد و نواح پہنچ گئے،ریسکیو ٹیموں نے نا معلوم شخص کو کرین سے اتارنے کے لیے صف بندی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:IPL نیلامی۔۔مقبوضہ جموں کشمیر کے عاقب نبی ڈار کی 26 کروڑ میں فروخت