دھمکی آمیز خط، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

Apr 19, 2024 | 21:57:PM
دھمکی آمیز خط، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) ججز کو موصول ہونے والے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے پیر تک تجاویز مانگ لیں، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک تمام ججز کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کی ہے، ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے، ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم  نے ہائیکورٹس سے ججز کے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں۔