حریم شاہ بھی عمرہ ادا کرنے  چلی گئیں

Apr 19, 2022 | 13:18:PM
حریم شاہ، فائل فوٹو
کیپشن: حریم شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حریم شاہ بھی عمرہ کی ادائیگی کے لئے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب جا پہنچیں۔
 تفصیلات کے مطابق ماہِ صیام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سمیت معروف شخصیات عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رُخ کر رہے ہیں۔ایسے میں متنازع اداکارہ حریم شاہ نے بھی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ سعودی کا سفر اختیار کرلیا ہے۔

ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرا م اکاؤنٹ پر سعودی عرب سے کچھ ویڈیو جاری کیں جس میں انہوں نے برقع زیب تن کررکھا ہے جبکہ چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔

 دوسری جانب ان کے شوہر بلال شاہ کو احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    ہائے مہنگائی:شادی پر دلہا کا انوکھا تحفہ۔ویڈیو وائرل