ہائے مہنگائی:شادی پر دلہا کا انوکھا  تحفہ۔ویڈیو وائرل

Apr 19, 2022 | 12:53:PM
شادی کا تحفہ، فائل فوٹو
کیپشن: شادی کا تحفہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں شادی کے موقع پردلہا اس وقت حیران رہ گیا جب اس کو لیموں کا تحفہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں لیموں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں  اور  شہریوں کے مطابق لیموں سبزی کے ٹھیلے پر سونے کے مول بک رہے ہیں۔لیموں کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی تقریبات کے دوران دلہے کے دوستوں اور رشتہ داروں نے اسے لیموؤں کے ڈبے شادی میں تحفے کے طور پر دیے۔

دلہے کے ایک رشتے دار دنیش نے بھارتی ویب سائٹ اے این آئی کو انٹرویو میں بتایا کہ 'موجودہ دور میں بھارت میں لیموں کی قیمتیں ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گئی ہیں اور اس سیزن میں گھروں میں لیموں کی سخت ضرورت ہوتی ہے '۔

 انٹرویو میں مذکورہ شخص نے کہا کہ 'گرمی کی وجہ سے لیموں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اسی لیے میں نے سوچا کیوں نہ یہ شادی کے تحفے کے طور پر دیا جائے'۔

واضح رہے کہ ریاست گجرات میں لیموں ہول سیل پر 200 روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      مجھے بیٹوں کا شوق تھا ،اللہ کا شکرمجھے بیٹی نہیں دی، صاحبہ