مجھے بیٹوں کا شوق تھا ،اللہ کا شکرمجھے بیٹی نہیں دی، صاحبہ

Apr 19, 2022 | 11:43:AM
صاحبہ افضل فیملی کے ساتھ، فائل فوٹو
کیپشن: صاحبہ افضل فیملی کے ساتھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی سینئر اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹوں کا بہت شوق تھا اور اللہ نے انہیں بیٹوں سے ہی نوازا۔

پاکستانی معروف فنکار جوڑی صاحبہ افضل اور افضل خان، المعروف ریمبو کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں شرکت کی گئی۔سوال جوابوں کے دوران صاحبہ افضل کا کہنا تھا کہ  وہ بہت خوش ہیں کہ اللّٰہ نے اُنہیں اس زمانے میں بیٹی نہیں دی، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی۔‘

 صاحبہ افضل کا اپنے اس بیان کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بیٹیوں کے اوپر دباؤ بہت زیادہ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتی ہیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے۔صاحبہ کو اس بات پر ٹوکتے ہوئے اُن کے شوہر، ریمبو کا کہنا تھا کہ ’ یہ کیا بات ہوئی، تم پر کیا دباؤ ہے یا تمہاری کونسی خواہش پوری نہیں ہوئی، تم نے اپنی مرضی سے شادی نہیں کی، کیا تم اپنی مرضی سے نہیں رہ رہیں۔

اس پر صاحبہ کا اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے جینے کے لیے لڑکیوں کو بہت محنت اور جد و جہد کرنی پڑتی ہے، اُن کے  خیال میں لڑکوں کی زندگی آسان ہوتی ہے وہ سب کچھ اپنی مرضی سے آسانی سے کر سکتے ہیں۔

صاحبہ افضل کا مزید کہنا تھا کہ ’ اُن کا دل چاہتا ہے کہ وہ لڑکا ہوتیں اور اپنی مرضی سے جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں:      خاتون کاعمران اشرف سے آٹو گراف لینے کا انوکھا طریقہ ، ویڈیو وائرل