خاتون کاعمران اشرف سے آٹو گراف لینے کا انوکھا طریقہ ، ویڈیو وائرل

Apr 19, 2022 | 11:19:AM
عمران اشرف، فائل فوٹو
کیپشن: عمران اشرف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک عمارت کے نیچے کھڑے خاتون کی جانب سے گرائی ٹوکری کو پکڑتے دیکھا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق خواتین کو ٹوکری ڈال کر سبزی خریدتے یا کوئی سامان لیتے تو بارہا دیکھا گیا ہے لیکن  ایک خاتون نے ٹوکری کے ذریعے اپنی خواہش پوری کی،ویڈیو میں عمران اشرف کو ٹوکری پکڑ کر خاتون سے ان کا نام اسپیلنگ کے ساتھ پوچھتے اورآٹوگراف دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی جانب سے ٹوکری گرانے کے لیے رسی کی جگہ 3 دوپٹوں کا استعمال کیاگیا۔ویڈیو سے بظاہر معلوم ہورہا ہے کہ عمران اشرف کسی ڈرامے شوٹ کیلئے عمارت کے نیچے موجود تھے جب خاتون نے ان سے آٹوگراف کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں:    حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔اداکارہ کو ایک اور نوٹس