5 سالہ بچی کے قتل اور زیادتی کا ڈراپ سین ہو گیا

Apr 19, 2022 | 10:06:AM
پانچ سالہ بچی قتل فائل فوٹو
کیپشن: پانچ سالہ بچی قتل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خاتون آئے دن بچی کو تشدد کانشانہ بناتی تھی بلکہ سوتیلی  ماں نے ہی بچی کے سیڑھی سے گرنے کا ڈرامہ رچایا۔
 تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے  فقیر  پڑھ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق بچی کے  قتل میں سوتیلی ماں  افشاں ملوث  نکلی، افشاں  آئے دن بچی کو تشدد کانشانہ بناتی تھی بلکہ ماں نے ہی بچی سے  زیادتی اور پھر سیڑھی سے گرنے کا ڈرامہ رچایا۔پولیس حکام کے مطابق 5 سالہ انابیہ کے قتل کے الزام میں سوتیلی ماں افشاں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  مقدمہ بچی کے والد محمد نفیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی پہلی بیوی کا 2  سال قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی افشاں سے کی تھی تاہم افشاں اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتی رہتی تھی اور تشدد کے باعث اس کی بیٹی انتقال کرگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے جسم کے مختلف حصوں میں نئے اور پرانے زخموں کے نشانات تھے تاہم پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:    بجلی بحران سنگین: 29مارچ کو چلایا جانیوالا پاور ہائوس پھر بند