بجلی بحران سنگین: 29مارچ کو چلایا جانیوالا پاور ہائوس پھر بند

Apr 19, 2022 | 09:16:AM
بجلی بحران شدید، فائل فوٹو
کیپشن: بجلی بحران شدید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) 29 مارچ کو دوبارہ چلایا جانے والا 350 میگاواٹ  بجلی پیدا کرنے والا پاور ہاؤس فرنس آئل کی عدم فراہمی پر ایک بار پھر بند ہوگیا،جس کے باعث بجلی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے سینئر افسر کے مطابق جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے طویل عرصے تک بند کرکے آئی پی پیز سے بجلی خریدی جارہی تھی تاہم بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے جامشورو پاور ہاؤس کو 29 مارچ کو دوبارہ فعال کرکے بجلی پیدا کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

چار یونٹ 355 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں فراہم کی جارہی تھی تاہم پی ایس او کی جانب سے اچانک تیل کی فراہمی روک دی گئی جس کے باعث چاروں یونٹس بند ہوگئے، تھرپاور ہاؤس پر پی ایس او کے کوئی واجبات نہیں ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاوات تک جاپہنچا جس کے باعث حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں 14 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      نئی وفاقی کابینہ آج 11بجے حلف اٹھائے گی