آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Sep 18, 2023 | 21:05:PM
 آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے دارلحکومت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب ،جنوب مشرقی و زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر  اور گلگت میں  آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ  جنوب مشرقی/ زیریں سندھ اور شمال مشرقی پنجاب کے  چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  منگل کے روز اسلام آباد میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کےعلاوہ   تیز ہواؤں/آندھی    اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا  امکان ظاہر کردیا،تاہم  سندھ، شمال  مشرقی بلوچستان،بالائی  پنجاب  ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، جبکہ  اس دوران سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد،  کوہاٹ،ڈی ائی  خان،پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ ، کرم، بنوں اوروزیرستان میں  تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہے ۔
پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال،  لاہور، قصور ، اوکاڑہ،   ساہیوال ،بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، رحیم یار خان   اور ڈیرہ غازی خان میں   تیز ہواؤں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ  صوبہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔تاہم  سبی، کوہلو ، لورالائی، بارکھان،  لسبیلہ  اورخضدار میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گریڈ 22 کے آفیسر آفتاب اکبر درانی کو سیکرٹری داخلہ تعینا ت کر دیا گیا

صوبہ سندھ میں تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ  ،اسلام کوٹ،  میر پور خاص ،ٹھٹھہ،بدین،سجاول، کراچی ،  ملیر،     حیدرآباد،جیکب آباد،سکھر، دادو،چھور، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد ،مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو  محمد خان، سانگھڑ ، جام شورو،خیرپور  اور  قمبر     شہداد کوٹ میں  آندھی /گردآلود  ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران  چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان  بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق     کشمیر  اورگلگت بلتستان میں    تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ظاہر کیا گیا ہے۔