لاہور؛ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Nov 18, 2025 | 18:29:PM
لاہور؛ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: لاہور؛ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ابتدائی بیان اورمیڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے،یہ افسوسناک واقعہ 14 نومبرکو پیش آیا تھا جس کا مقدمہ اسی روز تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی،ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت ٹیم نے ملزم گرفتارکیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزم واقعے کے بعد لڑکی کو شہرکے ایک ہسپتال میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم نے بوستان کالونی قینچی سٹاپ کے قریب کوارٹر کرائے پر لیے رکھا تھا ،ملزم متاثرہ ذہنی معذور لڑکی کو بہانے سے ورغلا کر ذیادتی کرتا رہا،حالت غیر ہونے پر ملزم 23 سالہ متاثرہ کو 13 نومبر کو جنرل ہسپتال لے گیا،رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی حاملہ ہے۔  

ملزم منور نعمان عرف نومی لڑکی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ہسپتال آتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، لوکیشن ڈیٹا اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اوراسے حراست میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد کیس کومزید تفتیش کے لئے جنڈرکرائم سیل کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں جدید تحقیقاتی طریقہ کار کے تحت واقعے کا ہرپہلو تفصیل سے دیکھا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اورنفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فیصل کامران  نےاے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق،ایس ایچ او کوٹ لکھپت کو تعریفی اسناد  دینے کا حکم دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف  جرائم حکومت پنجاب کی ریڈ لائن ہیں،خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کا انعقاد