پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان آج دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا,دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا،عالمی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری, یورپ محمد خالد جمالی نے وفد کی قیادت کی،فن لینڈ کی جانب سے وزیرِ مملکت برائے خارجہ و سکیورٹی پالیسی اوٹی ہولوپائنن نے قیادت کی،دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا،ان پہلووں میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون شامل ہے جبکہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا,انہوں نے فن لینڈ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا,انہوں نے پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت کی حمایت پر فن لینڈ کا شکریہ ادا کیا۔
طاہر حسین اندرابی ے مطابق انہوں نے فنش کمپنیوں کو اپریل 2026 میں ہونے والے پاکستان -یورپی یونین بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی،یہ طے پایا کہ مشاورت کا اگلا دور فن لینڈ میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : وہ قصبہ جہاں اب 66 دن تک سورج طلوع نہیں ہوگا