شادی کی گاڑی کو حادثہ ، 13 افراد ہلاک ، 20 سے زائد شدید زخمی

May 18, 2026 | 20:49:PM
شادی کی گاڑی کو حادثہ ، 13 افراد ہلاک ، 20 سے زائد شدید زخمی
کیپشن: شادی کی گاڑی کو حادثہ ، 13 افراد ہلاک ، 20 سے زائد شدید زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)مہاراشٹر میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے مہمانوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں ٹیمپو اور تیز رفتار کنٹینر ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ شام تقریباً 4 بجے ممبئی۔احمد آباد ہائی وے پر دھانی واری گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ 50 سے زائد افراد کو لے جانے والا ٹیمپو قریبی علاقے میں ہونے والی شادی کی تقریب میں جا رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار کنٹینر ٹرک ٹیمپو سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور کئی مسافر اس میں پھنس گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، حکام کے مطابق تقریباً 20 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ دیگر کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان