عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیرمنافع بخش شعبے میں عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 9 ذو الحج 1447 ہجری بمطابق 26 مئی 2026 سے ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق وزارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قانونِ محنت کی شق 24 کے مطابق تعطیلات منظور شدہ ضوابط کے مطابق نافذ کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کیلئے پیٹرولیم ذخائر محفوظ کر لیے
مملکت میں یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا جبکہ عیدالاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔