مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کیلئے پیٹرولیم  ذخائر محفوظ کر لیے 

May 18, 2026 | 11:28:AM
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کیلئے پیٹرولیم  ذخائر محفوظ کر لیے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر محفوظ کر لیے ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم حکام کےمطابق جون کیلئے 446 میٹرک ٹن خام تیل محفوظ کیا گیا ہے، جبکہ 201 میٹرک ٹن ڈیزل کا بھی بندوبست کر لیا گیا۔

حکام کاکہنا ہےکہ مقامی سطح پر 98 میٹرک ٹن پیٹرول حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ 18 میٹرک ٹن جیٹ فیول بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 12 دنوں کیلئے JP-8 فیول کےذخائربھی محفوظ کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں سپلائی متاثر نہ ہو،جون کے لیے ابھی تک 18 میٹرک ٹن ایل پی جی کا بھی بندوبست کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:190ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا عدالتی مہلت پر اعتراض

حکام کے مطابق جنگ رکنے کے بعد پاکستان توانائی سیکیورٹی پر طویل المدتی پلان پر کام کرے گا۔