عامر لیاقت تنقید کے نشانے پر۔دانیہ شاہ نے نئی ویڈیو وائرل کردی

May 18, 2022 | 12:40:PM
عامر لیاقت تنقید کے نشانے پر۔دانیہ شاہ نے نئی ویڈیو وائرل کردی
کیپشن: دانیہ شاہ اور عامر لیاقت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی وتحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین گزشتہ کئی دنوں سے تنقید کے نشانے پر ہیں جبکہ ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو کوئی خوشی حاصل ہوئی ہے جس پر انہوں نے اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق  دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ،ویڈیو میں دانیہ شاہ کو مشین کے ذریعے گائے بھینس کے لیے چارا کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دانیہ شاہ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں بالی ووڈ کا مشہور گانا سنا جا سکتا ہے جس کے بول یہ ہیں۔

’’مجھ کو تُو نے تو ہر خوشی دے دی۔۔میرے مالک کرم تمہارا ہے‘‘
ویڈیو کے کیپشن میں دانیہ شاہ نے لکھا کہ ’’میرے اللّہ نے مجھے میری خوشی دے دی اور میں بہت خوش ہوں۔‘‘

دانیہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں کونسی خوشی ملی ۔

خیال رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں، دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر کون؟ اہم بات سامنے آ گئی