مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر کون؟ اہم بات سامنے آ گئی

May 18, 2022 | 12:07:PM
مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر کون؟ اہم بات سامنے آ گئی
کیپشن: ٹک ٹاکر ڈولی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر مبینہ آگ لگانے والی معروف خاتون ٹاک ٹاکر ڈولی سوشل میڈیا پر  مزیدمقبول  ہو گئیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے ہے جہاں انہیں 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ،ڈولی فیشن ایک مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں جو 16 اگست 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ 

 ڈولی نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کیا ہے جبکہ اُن کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 319.9 ملین لائکس ہیں۔

ٹک ٹاکر کے پاس ’ڈولی گرل فیشن‘ کے نام سے ملبوسات کی ایک آفیشل لائن ہے جو موسمی فروخت، وزن میں کمی کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور کاسمیٹک اشیاء بھی پیش کرتی ہے۔

اس کے علاوہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل