شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل

May 03, 2022 | 15:17:PM
شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل
کیپشن: دولہا دلہن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران اکثر کوئی نہ کوئی ایسا مسئلہ بن جاتا ہے جو شادی کی تقریب کو خراب کر دیتا ہے اسی طرح ایک واقعہ اور پیش آ گیا، شادی کی تقریب میں دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

وائرل ویڈیو میں دلہن کی جانب سے دولہے کو مٹھائی پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے وہ نظر انداز کر دیتا ہے۔ دلہن تھوڑی دیر تک کوشش کرتی ہے لیکن دولہا کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو کر اس کے چہرے پر مٹھائی مار دیتی ہے۔

پھر کیا ہونا تھا دولہا جواب میں دلہن کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے جس کے بعد جوڑے کے درمیان تھپڑوں کا تبادلہ شروع ہو جاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر خوب تھپڑ برساتے ہیں،ویڈیو کو 4 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہےیہ ویڈیو مقبول بھارتی کامیڈین سنیل گروور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مدد مانگ لی